۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ کمیل نقوی

حوزہ/ فہم و آگہی و الہی بصیرت کے ساتھ خود شناسی و دشمن شناسی نہایت اہم ہے جوانوں کے لئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام آباد المصطفیٰ سکاوٹس کے زیر انتظام افطار پارٹی و نئے سکاوٹس کی تقریب حلف برداری کے حوالہ سے ایک اہم نشست منعقد ہوئی۔

اس موقع پر المصطفیٰ سکاوٹس کے چیف سکاؤٹ احتشام نقوی، تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سینئر رکن ڈاکٹر مجتبیٰ و علامہ کمیل عابد نقوی نے بھی شرکت کی اور سکاوٹس جوانوں سے حلف بھی لیا۔

اس موقع پر علامہ کمیل نقوی نے اس دور میں جوانوں کی اہمیت و انکی الہی مسئولیت کے عنوان سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ آج کے جوان کے لئے سیرت علی اکبر علیہ السلام پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے فہم و آگہی و الہی بصیرت کے ساتھ خود شناسی و دشمن شناسی نہایت اہم ہے جوانوں کے لئے۔

مزید کہا کہ آج عالمی سامراج ہمارے جوانوں کو دین سے متنفر کرنے کے درپے ہے اس سلسلے میں دیکھا جارہا کہ یونیورسٹییز کے اندر الحادی فکر کو عام کیا جارہا ہے، ایسے میں آپ جوانوں کا فریضہ بنتا ہے کہ دین کی درست شناخت حاصل کریں اور ان قوتوں کے آگے آہنی دیوار بن جائیں اور کسی صورت اپنے الہی فریضہ سے نہ ہٹیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .